Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے۔...
شائع 21 اپريل 2021 08:28pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے۔ قانون 11 سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا۔ شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا۔ شوگر مافیا کو بھی کچھ کہیں تو سمجھتے ہیں ہم کوئی خاص لوگ ہیں۔

نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آرہی۔ قانون کی بالادستی کا مطلب ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا، کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ بنانا ری پبلک میں طاقتور کے لیے الگ قانون ہوتا ہے۔ طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے اوپر رکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا۔ شوگر مافیا کو بھی کچھ کہیں تو سمجھتے ہیں ہم کوئی خاص لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے۔ شوگر مافیا مہنگی چینی بیچ کر منافع کما رہے ہیں۔ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی۔ غربا کا طرز زندگی معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پورے ملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا۔ ہر گھر پر حکومت نے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی ہے ۔ جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں۔ گھر کے قرضے پر صرف 3 فیصد سود دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں سے معاہدہ کیا ہے کہ شرح منافع 3 فیصد ہو۔ ہاؤسنگ منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے۔ قانون گیارہ سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے الائنسز کرتا ہےجسکا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ کہ انھیں قانون کے نیچے نہ رکھا جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج نوشہرہ میں پودا لگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا کہ سستے فلیٹس کا منصوبہ 1320 گھروں پر مشتمل ہوگا اور قیمت 25 لاکھ ہے۔

imran khan

PPP