Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھلی پکڑنے کا بنگلا دیشی طریقہ کار

بنگلا دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کےلیے مختلف اور دلچسپ ...
شائع 07 اپريل 2021 09:13am

بنگلا دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کےلیے مختلف اور دلچسپ انداز اپناتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بنگلا دیش کے ماہی گیروں کی تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا پر دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔

مچھلی پکڑنے کے اس بنگلا دیشی طریقہ کار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی پکڑنے کے لیے بنگالی مچھیرا کس طرح کشتی میں چوکنا کھڑا ہے۔

بنگلا دیشی ماہی گیر مختلف انداز میں مچھلی پکڑتے ہیں، کئی ایکروبیٹک طریقے کا استعمال کرتے ہیں اور مچھلیوں پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

اس طریقہ کار میں مچھلیوں کو پکڑنے کے جال کے پیچے بانس کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ جال کی شکل تکون جیسی رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ مچھلیاں کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

بین الااقوامی ادارے نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ مچھلی کے شکار کی وجہ سے دنیا بھر میں حیاتیاتی توازن بگڑ رہا ہے۔

Bangladesh