آئی سی سی کے پول میں عمران خان بہترین کپتان قرار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورموجودہ وزیراعظم عمران خان آج بھی بہترین کپتانوں میں سب سے آگے ہیں، ٹوئٹر پول میں عمران خان کوسب سے زیادہ سینتالیس فیصد ووٹس ملے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے بہترین کپتانوں کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پول میں عمران خان 47 فیصد ووٹ لے کرسب سے آگے رہے اور دیا کے بہترین کپتان قرار پائے۔
آئی سی سی نے گزشتہ روز ایک پول شیئر کیا اور بہترین کپتان کیلئے ووٹنگ کا کہا تھا، عمران خان نے 47 فیصد جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 46 فیصد ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
چوبیس گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد صارفین نے ووٹ دئیے، پول کے آخری لمحات میں پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
انیس سوبانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان آج بھی سب کے پسندیدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پول میں بہترین کپتان قرار پائے۔ آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کے 4 بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا تھا۔
پول میں 47 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان قرار پائے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کو بھی رائے شماری میں شامل کیا گیا۔
چوبیس گھنٹے کیلئے جاری کئے گئے پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد صارفین نے حصہ لیا، آخری لمحات میں پاکستانی اور بھارتی صارفین میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، آخری منٹ میں 34 ہزار سے زائد ووٹ پڑے۔
Comments are closed on this story.