Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی ایل اے نے اسٹاک ایکسچینج حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بھارت اشارے پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث انتہا پسند تنظیم...
شائع 29 جون 2020 01:27pm

بھارت اشارے پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث انتہا پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے پیر کی صبح کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کے نام بھی کردئیے ہیں، جن میں تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمال عرف نوٹک اور سراج کُنگر عرف یاگی شامل ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق ہو گئے, سیکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔