Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی آئل کمنپی "آرامکو" کے مفت شیئرز کسے ملیں گے؟

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 08:21am
کاروبار

سعودی آئل کمپنی آرامکو پیر 8 جون  سے مفت شیئرز کی تقسیم شروع کرے گی۔ آرامکو نے  چھ ماہ قبل اپنی تاریخ میں پہلی بارشیئرز فروخت کیے تھے۔

مفت شیئرز صرف ان لوگوں کو دیے جائیں گے جو شیئرز خریدنے کے بعد سے انہیں محفوظ کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے کسی طرح کا کوئی لین دین اس حوالے سے نہیں کیا۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق 10 شیئرز پر ایک شیئر مفت دیا جائے گا۔ ہر وہ  شخص جس نے 180 دن تک شیئرز محفوظ رکھے ہوں گے اسے زیادہ سے زیادہ سو شیئرز مفت دیے جائیں گے۔

آرامکو نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں نے شیئرز آپریشن مکمل ہونے کے بعد کسی شخص سے شیئرز خریدے ہوں گے اسے مفت شیئر نہیں دیے جائیں گے۔

مفت شیئرز کی پیشکش صرف ان لوگوں کے لیے تھی جنہوں نے براہ راست آرامکو سے شیئرز خریدے ہوں اور 180 دن تک اپنے وہ شیئرز محفوظ کیے ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے نومبر 2019 میں ڈیڑھ فیصد شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔

آرامکو نے اعلامیے میں واضح کیا تھا کہ کمپنی کے کل سرمائے کا حجم 60 ارب ریال ہے جسے 200 ارب شیئرز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ شیئرز مارکیٹ میں صرف تین ارب شیئرز فروخت کئے گئے۔

مفت شیئرز کی تقسیم کا پروگرام کمپنیوں اور اداروں کے لیے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لیے ہے۔