Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہر آدھے گھنٹے بعد کھڑے ہونے کی تجویز، لیکن کیوں۔۔۔؟

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 07:20am

معروف برطانوی ڈاکٹر مائیکل موسلے نے کورونا وائرس کے متعلق ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اس موذی وباء سے بچنے کے طریقے بھی بیان کیے ہیں۔

اپنی اس کتاب میں ڈاکٹر مائیکل صحت مندانہ خوراک، ورزش اور موٹاپا کم کرنے کی ضرورت پر بہت زور دیا ہے۔

ایک جگہ وہ صرف کھڑے ہونے کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر 30 منٹ بعد صرف کھڑا ہونے سے آپ کا فدافعتی نظام طاقتور ہو سکتا ہے۔ ہر آدھ گھنٹے بعد کھڑے ہونے سے آپ ورزش کی ابتداء کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ اپنے فون پر الارم لگا لیں یا کسی ایپلی کیشن کو سیٹ کر لیں جو آپ کو ہر آدھ گھنٹے بعد یاد دلائے کہ آپ کو کچھ دیر کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں تو جب اشتہارات کا وقفہ ہو تو اٹھ کر چلنا شروع کر دیں۔

طویل وقت تک مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت کے متعلق ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ 'مسلسل بیٹھے رہنا انسان کے مدافعتی نظام کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی۔ اگر آپ کورونا وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت ترک کر دیں۔ ورزش کریں اور موٹاپے میں کمی لائیں ۔ '