اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے اسپیڈ اسٹار شعیب اخترپر دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کی، سائبرکرائم سیل میں بھی فاسٹ بولرکیخلاف شکایت درج، تفضل رضوی کا شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس، 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا۔
پی سی بی کے لیگل ایڈوائزرکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اختر کے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا، ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کریں گے۔
فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر تین سالہ پابندی عائد کئے جانے کے بعد شعیب اختر نے پی سی بی، خاص طور پر تفضل رضوی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اخترکے بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed on this story.