Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: کورونا کیسز، 52 مقامات سیل

شائع 22 اپريل 2020 02:15pm

پشاور میں کورونا کے وار جاری ہیں کورونا کے مثبت کیس آنے پر کچی محلہ سمیت شہر کے باون مقامات سیل کر دیئے گئے لیکن  ضلعی انتظامیہ کے تاخیری حربوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔

پشاور کے علاقہ کچی محلہ میں کورونا کا پازیٹیو کیس آنے پر علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔تاہم اہل علاقے کے مطابق ضلعی حکومت نے معاملے کی طرف توجہ دینے میں دیر کر دی۔

کچی محلے کا متاثرہ شخص مشترکہ خاندان کا حصہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کئی افراد کے بیچ رہا بلکہ رشتہ داروں سے بھی ملتا رہا۔

 پانچ روز بعد اگرچہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں پہنچ کر سپرے شروع کر کے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا لیکن اس دوران کیا ہوا اس طرف بھی توجہ ضروری ہے۔