Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانے پر بولی وڈ کے مشہور "خان" گرفتار

شائع 19 اپريل 2020 11:29am

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا۔

اداکار اعجاز خان نے ہفتہ کے روز فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ اعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے، اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے، اگر دلی میں زلزلہ آجائے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے، یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔

Ajaz Khan - Biography, Height & Life Story | Super Stars Bio

اعجاز خان نے اپنے مداحوں کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والی سازش کے پیچھے کون ہے؟

ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔