کورونا، دنیا بھر میں لاک ڈاون کی صورتحال
کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرفرانس اور بھارت میں لاک ڈاؤن آئندہ ماہ تک مزید بڑھادیا گیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میڈیا کو جعلی قرار دے دیا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کئی غیرملکی ممالک میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا۔
فرانس کورونا سے متاثرہونے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ جہاں پندرہ ہزار کے قریب اموات ہوچکیں۔ صدر میک رون نے گیارہ مئی تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی، وزیراعظم نے نرندر مودی نے ملک بھر میں تین مئی تک لاک ڈاؤن بڑھادیا۔
دوسری جانب امریکی صدر اپنے ہی میڈیا پر برہم ہوگئے ۔پریس کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام صرف تنقید ہے۔ جو اقدامات کیے سب ٹھیک تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وبا پھیلنےکی رفتارمیں کمی آرہی ہے۔ ملک جلد کھل جائے گا۔
Comments are closed on this story.