Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ 10 پاکستانی ڈرامے جو لاک ڈاؤن میں آپ کی بوریت دور کرسکتے ہیں

شائع 14 اپريل 2020 04:42pm

کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر میں خوف پھیلایا ہوا ہے اور اسی کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پاکستان میں بھی اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں اور کوئی کام نہ ہونے کی بناء پر زیادہ تر افراد بوریت کا شکار ہیں۔ ایسے میں ہم نے سوچا کہ آپ کو پاکستان کے 10 ایسے بہترین ڈراموں کے بارے میں بتائیں جو آپ کی بوریت کو کوسوں دور بھگادیں گے۔

وارث

Waris Episode 1 | Abid Ali | Mehboob Alam | Uzma Gillani | Firdous ...

پاکستانی ڈراموں کی بات ہو اور ڈرامہ سیریل 'وارث' کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ ذیادتی ہوگی۔ اس ڈرامے میں چوہدری حشمت کا کردار ہمیشہ زندہ رہنے والا کردار ہے اور اس ڈرامے کی خاص بات سنسنی اور رومانیت کا بہترین امتزاج ہے جو آپ کی بوریت کو اُڑن چھو کردے گا۔

اَن کہی

ڈرامہ

اَن کہی پاکستانی تاریخ کا ایسا ڈرامہ ہے جس کا نام سن کر ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔ شہناز شیخ نے اس ڈرامہ میں ایسا کردار ادا کیا جس کو بعد میں بالی وڈ کی فلموں میں کاپی کیا گیا۔ اس ڈرامے کی کہانی اور خوبصورت کردار اس کا خاصہ ہیں۔

تنہائیاں

ڈرامہ

پاکستان کی تاریخ کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ 'تنہائیاں' بھی ہے جس کا کباچہ اس کی جان ہے۔ اس ڈرامے سے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ تنہائیاں وہ ڈرامہ ہے جسے بار بار دیکھا جاسکتا ہے۔

سنہرے دن

ڈرامہ

لاک ڈاؤن کے درمیان بوریت سے بچنے کیلئے ایک اور ڈرامہ 'سنہرے دن' بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ڈرامہ آئی ایس پی آر کی پہلی باقاعدہ پروڈکشن تھی اور یہ مزاح سے بھرپور، نوجوانوں کی بہترین کہانی پر مبنی ڈرامہ تھا۔

دھواں

ڈرامہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ 'دھواں' بھی ہے۔ عاشر عظیم نے اس ڈرامے کو لکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری بھی کی۔ افرآپ ایکشن اور تھرل کے شوقین ہیں تو یہ ڈرامہ آپ کی بوریت کو ضرور بھگا دے گا۔

خدا کی بستی

ڈرامہ

یہ ڈرامہ شوکت عزیز صدیقی کے مقبول ناول پر بنایا گیا تھا، خدا کی بستی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں نمایاں اہمیت کا حامل ڈرامہ ہے۔ ٹیپس ضائع ہونے کی بناء پر اس ڈرامے کو دو بار ریکارڈ کیا گیا۔

لشکارا، اور انکار

ڈرامہ

یہ دونوں نئے ڈرامے ہیں اور ان میں معاشی مسائل کو اجاگرکیا گیا ہے، 'لشکارا' میں تیزاب سے جلنے والوں کی اور 'انکار' میں مرکزی کردارحاجرہ کے انکار کرنے پر اُس کے ساتھ ہونے والا سلوک اور وہ کیسے اس سلوک کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے دکھایا گیا ہے۔

ڈر سی جاتی ہے صلہ

Dar Si Jati Hai Sila

یہ ڈرامہ انتہائی اہم موضوع 'جنسی تشدد' پر بنایا گیا ہے، اگر دیکھا جائے تو آج کل جنسی تشدد کے بے شمار واقعات ہمارے سامنے آتے ہیں۔ اس جرم میں ملوث افراد ہمارے اردگرد ہی موجود ہوتے ہیں لیکن انہیں پہچاننا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران آپ اس بہترین ڈرامے کو دیکھ کر بوریت سے بچ سکتے ہیں۔

یقین کا سفر

ڈرامہ

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے سجل علی اور احد رضا میر کو ڈرامہ 'یقین کا سفر' میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ رومانس کے شوقین افراد اس ڈرامے کو دیکھ کر بوریت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔