Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان نے نئے افغانستان کا نیا پرچم متعارف کرادیا

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2020 07:25am

کابل: افغان طالبان نےافغانستان کے پرانے جھنڈے کی جگہ نیا پرچم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان صحافی طارق غزنیوال کی جانب سے طالبان کے جھنڈے کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

انہوں نے اس کو  "نئے افغانستان کا جھنڈا" کا نام دیا ہے۔

طالبان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ جھنڈا سفید رنگ پر مبنی ہے جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ امارت اسلامی افغانستان ( طالبان ) کی جانب سے یہی جھنڈا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح نے طالبان کے جھنڈے کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا "طالبان نے افغانستان کے قومی پرچم کو پاکستان کے اکوڑہ خٹک میں قائم مدرسہ حقانیہ کے جھنڈے سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جھنڈا صرف رنگوں سے رنگین کپڑا نہیں ہوتا۔ پرچم کے ساتھ جڑے احساسات اور علامات کو مدرسے کے برین واش کیے گئے لڑکے نہیں سمجھ سکتے۔"