Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ ڈیٹا کی چوری، ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کردیا

شائع 06 اپريل 2020 04:02am
سائنس

اسلام آباد: ایف آئی اے نے واٹس ایپ ڈیٹا چوری کے حوالے سے عوام کیلئے خصوصی آگاہی میسج شیئر کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرح لوگوں کا واٹس ایپ ڈیٹا چرایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کا موبائل فون ان لاک ہو تو ہیکر اس کے موبائل سے 10 سے 20 سیکنڈ میں واٹس ایپ ویب کو لاگ ان کرلے گا، اس نے صرف موبائل سے واٹس ایپ ویب کا کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے، اگر واٹس ایپ لاگ ان ہوجائے تو لوگوں کا سارا ڈیٹا اور چیٹ ہیکر کے قبضے میں آجاتی ہے اور وہ ڈیٹا چرا کر لوگوں کو بلیک میل کرسکتا ہے۔

آصف اقبال چوہدری نے واٹس ایپ کی ڈیٹا چوری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کا واٹس ایپ کہاں کہاں لاگ اِن ہے، اس لیے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر چیک کرنا چاہیے کہ کہیں واٹس ایپ ویب تو لاگ اِن نہیں، واٹس ایپ سیٹنگز میں ہی یہ آپشن بھی موجود ہوتا ہے کہ آپ سب جگہوں سے لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں، اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔