کورونا قوم کا امتحان قرار
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستانیوں کوکچھ نہیں ہوگا، ہم سے کئی گنا زیادہ وسائل والے ممالک بھی پریشان ہیں۔ یہ قوم کا امتحان ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں ایمان کا پتہ چلتا ہے،یہ قوم کا امتحان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن تب ہوگاجب ہم گھروں تک کھاناپہنچانے کےقابل ہوں گے۔
اس موقعے پر مخیر حضرات نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائے۔
ادھر گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم فنڈ کی خود نگرانی کریں گے۔گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت سےہمیں عمران خان باہر نکالیں گے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.