Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس: پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

شائع 23 مارچ 2020 05:13am
فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کورونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے، پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔ خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔