ایف آئی اے: پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ
ایف آئی اے سائبر کرئم وینگ میں سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ ہوگیا۔ ملزم محسب عمر گرفتار، موبائل فون سے غیراخلاقی ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر خود کو لڑکی ظاہر کرکے دوسری کام عمر لڑکیوں سے باتیں کرتا تھا۔
ملزم سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی بنا کر لڑکیوں کی تصویریں منگوایا کرتا تھا بعد میں انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔
ملزم کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لئے تصاویر ان کے رشتے داروں کو بھیجنے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے موبائل فون سے کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں ملی ہیں ۔
ملزم کے موبائل فون میں جعلی آئی ڈی سوشل میڈیا کی ایکٹیو تھی۔
ملزم کے خلاف سائبر قوانین سیکشن بائس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سیکشن 22 میں نہ ہی ضمانت ہوسکتی ہے نہ ہی صلح ہو سکتی ہے۔
کیس کی تفتیش ایف آئی اے انسپیکٹر سلیم رند کر رہے ہیں، ملزم کو پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا ۔
Comments are closed on this story.