سندھ: کورونا وائرس،مریضوں کی تعداد150 ہوگئی
سندھ میں کورونا وائرس سےمریضوں کی تعداد 150 ہوگئی، ان میں زائرین کی تعداد 119 ہے،۔ کراچی میں کورونا کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 30 ہوگئی ہے
پہلے صوبائی وزیر مرتضی وہاب نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 146 ہوگئی، ان متاثرہ افراد میں 119 زائرین ہیں۔
مرتضی وہاب کے مطابق ان زائرین کو سکھر میں رکھا گیا ہے، کراچی میں چھبیس اور حیدرآباد میں 1 مریض ہے۔
اس سے قبل سکھر پہنچنے والے مزید پندرہ زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد103ہوگئی تھی ۔تفتان سے سکھر آنے والے 76زائرین میں تصدیق ہوئی۔
پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا سکھر میں کورونا متاثرین کی تعداد76ہوگئی ہے، اور کراچی کے26میں سے2مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کا ایک مریض حیدر آباد میں ہے۔
Total number of ppl affected by corona virus in Sindh has reached 146. Out of this, 119 are Zaireen who are being kept in Sukkur, 26 are in Khi & 1 is in Hyd. This exponential increase is largely due to the recent inflow of ppl brought in from Taaftaan after a purported qurantine
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
Comments are closed on this story.