خالد مقبول صدیقی کی پی پی پر تنقید
متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بارہ سال سے سندھ کے شہری علاقے معاشی تباہی کا شکار ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں میرٹ کے نام پر اداروں کو بدعنوان اور نااہل لوگوں کے حوالے کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہ سال سے سندھ کے شہری علاقے معاشی تباہی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے، کے ڈی اے اور ایس بی سی اے پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔ حالات ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.