Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

خالد مقبول صدیقی کی پی پی پر تنقید

شائع 14 مارچ 2020 03:35pm

متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بارہ سال سے سندھ کے شہری علاقے معاشی تباہی کا شکار ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ  سندھ میں میرٹ کے نام پر اداروں کو بدعنوان اور نااہل لوگوں کے حوالے کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ سال سے سندھ کے شہری علاقے معاشی تباہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  واٹر بورڈ، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے، کے ڈی اے اور ایس بی سی اے پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔ حالات ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہے ہیں۔