Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

احتساب عدالت، میر شکیل الرحمان کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ

شائع 13 مارچ 2020 06:01pm

 

لاہور کی احتساب عدالت نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمٰن سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی پچیس مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی احتساب بیورو نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو لاہور کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تاہم میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے ریمانڈ ایک روز مزید  بڑھانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 24 مارچ کو مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے

بعدازاں عدالت نے میر شکیل کے ریمانڈ میں ایک روز کی مزید توسیع کرکے 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

میر شکیل الرحمٰان سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی 25 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتارکیا تھا، میر شکیل الرحمان پر 1986 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے۔