Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

این ایس سی اجلاس: کورونا، 23 مارچ کی پریڈ منسوخ، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2020 03:43am
فائل فوٹو

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے اور تئیس مارچ کی پریڈ منسوح کر دی گئی ۔ افغانستان اور ایران بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کی بیٹھک  میں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرا اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں قوم کے بڑوں نے کورونا سے پیدا صورتحال پر غور کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکا کو کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات پر بریف کیا ۔

این ایس سی فیصلوں کے مطابق  تیئس مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی گئی، ملک بھر میں بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے گا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے انٹرنیشل فلائٹس بند کردی گئیں۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹ کیا کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند رہیں گے ،بندش سے متعلق صورتحال کا جائزہ27 مارچ کو لیا جائےگا۔

بیٹھک میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ افغانستان اور ایران بارڈر کو پندرہ روز کیلئے سیل کردیا گیا، جس کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ عوام پریشان نہ ہو۔ حکومت مکمل باخبر ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اُٹھارہی ہے۔