Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ظفر مرزا پر فیس ماسک کی اسمگلنگ کا الزام

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2020 03:43am

معاونِ خصوصی صحت ظفر مرزا پر فیس ماسک اسمگل کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 ظفر مرزا کیخلاف ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن نے درخواست دی، جس میں مؤقف اپنایا کہ۔ ظفر مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ غضنفر علی کی ملی بھگت سے دو کروڑ ماسک بیرونِ ملک اسمگل کیے۔

اب  ایف آئی اے، ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد کو تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے۔ پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی۔