Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: کورونا وائرس، نو آئسو لیشن وارڈز بنادیئے گئے

شائع 13 مارچ 2020 12:55pm

حکومت سندھ نے صوبے میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری کردی ،سندھ میں مجموعی طور پر 9 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئیٹ کیا کہ سول ہسپتال کراچی، لیاری جنرل ہسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد، جامشورو میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق  پیپلز میڈیکل ہسپتال بے نظیر آباد، غلام محمد میڈیکل ہسپتال سکھر اور گمز خیرپور میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ اور ایک سو بیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کو مکمل طور پر  آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سو بستروں پر مشتمل ایک اور ہسپتال کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔