عمرہ زائرین پر پابندی عارضی قرار
سعودی سفیر نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث زائرین کی حفاظت کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے ملاقات کی۔
سعودی سفیر نے کہا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے۔جن عمرہ زائرین کے ویزے زائد المیعاد ہونے والے ہیں انکے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ بائیس ممالک شامل ہیں۔عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.