پاک ایران تفتان سرحد کو کھول دیا گیا، 350 پاکستانیوں کی ایران سے واپسی
پاک ایران ۔ تفتان سرحد کو چار روز کی بندش کے بعد آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ۔
پہلے مرحلے میں ایران میں پھنسے تین سو پچاس پاکستانی واپس آئے ۔ جس میں زائرین اور تاجر شامل ہیں ۔ تمام افراد کو مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستان ہاؤس منتقل کیا گیا ۔
تمام افراد کو دس روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور کورونا کی علامات ظاہر نہ ہونے پر گھر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق ایران میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.