Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹس منظرعام پر ،انجیوگرافی کی سفارش

شائع 14 فروری 2020 02:01pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ دو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں نواز شریف کی انجیوگرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

 مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی دو صفحات پر مشتمل تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل کے ساتھ نہیں ہو رہی، کورونری انجیوگرافی اگر جلد نہ کی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے نواز شریف کی حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے، ان کے طبی معائنے کیلئے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاظمی سے چوبیس فروری کا وقت لیا گیا ہے، نوازشریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

نواز شریف کی مصدقہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نیب کورٹ میں جمع کروا دی ہے، نوازشریف کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں بھی جمع کروائی جائے گی۔