Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری نثار سیاست میں پھر متحرک

شائع 11 فروری 2020 03:03pm

لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکزبن گیا۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان  لندن روانہ ہو گے۔ ان کی میاں برادران کیساتھ بیٹھک بھی لگنے کا امکان  ہے۔

 ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی لندن میں پاکستان کے اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقات متوقع ہے۔

دورہ لندن کے دوران چوہدری نثار کی میاں برادران سے ملاقات کا امکان ہے۔  یہ اہم ملاقات ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

چوہدری نثار پی آئی  اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئے۔ ٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے۔