Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

موسم کی تبدیلی، کھانسی اور وائرل انفیکشن کی شکایات میں اضافہ

شائع 11 فروری 2020 02:42pm

موسم کے تیوربدلے تو نزلہ کھانسی اور وائرل انفیکشن کی شکایت بڑھ گئیں ۔

اسلام آباد کے پولی کلینک میں روزنہ ایک ہزار متاثرہ مریضوں کی آمد ، طبی ماہرین موسمیاتی امراض سے بچاؤ کیلئے متوازن غذا اور احتیاطی تبدبیر کا مشورہ دے رہے ہیں۔

 نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور گلے کی خراش کے باعث موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہر خاص و عام اس وائرل کا شکار ہو ہی جاتا ہے ۔

 انفیکشن ، الرجی اور موسمی امراض سے بچے ، بوڑھے اور خواتین سمیت سب ہی متاثر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موسمی تغیر کا مقابلہ متوازن غذا اور احتیاط سے کیا جاسکتا ہے۔

 موسم بہار کی آمد میں اسلام آباد کے شہریوں کو پولن الرجی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر بہار میں ماسک کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن یا موسمی بیماریوں سے بچاؤں کیلئے قوت مدافعت بڑھانے والی غذا کا استعال زیادہ سے زیادہ کیا جائے ، متوازن غذا اور ورزش صحت مند زندگی کی ضامن ہے۔