مافیا سے نمٹنے کیلئے حکومت ہمت کرے، صدر مملکت عارف علوی
صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرنا چاہیے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سےمیں اتنا ہی پریشان ہوں جتناعام آدمی ہے، چیزوں پر سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی ہوئی،
انہوں نےتسلیم کیا کہ آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرنا چاہیے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ دو سال میں بائیس لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، مافیا ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.