Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی پر قومی اسمبلی میں بحث کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 05:48pm
فائل فوٹو

ملک میں مہنگائی کا معاملہ پارلیمان میں بحث میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک میں شدید مہنگائی کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کے لیے قومی اسمبلی نے تحریک منظور کرلی ۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

اب منگل کے روز نجی ارکان کا ایجنڈا موخر کرکے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بحث ہوگی۔