ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، 10 شہری زخمی
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اوربھارتی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں بچوں اور عورتوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے ، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور میجر سمیت تین زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جندروٹ اورنکیال سیکٹروں پر مارٹروں سے گولہ باری کی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں ضلع کوٹلی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات جبار، سندھڑا، سنبل گلی اور دبسئ کی 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں شہریوں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا گیا ہے، اور ان تمام بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوج ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بھارتی میجر سمیت 3 بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
Comments are closed on this story.