Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، 10 شہری زخمی

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 05:49pm

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اوربھارتی فوج کی فائرنگ سے  گذشتہ 24 گھنٹوں میں بچوں اور عورتوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے ، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور میجر سمیت تین زخمی ہوگئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جندروٹ اورنکیال سیکٹروں پر مارٹروں سے گولہ باری کی اور بھاری ہتھیاروں  کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں ضلع کوٹلی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات جبار، سندھڑا، سنبل گلی اور دبسئ کی 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں شہریوں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا گیا ہے، اور ان تمام بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے  ایک بھارتی فوج ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بھارتی میجر سمیت 3 بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔