Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری شوگر ملز کیس، حسن اور حسین نواز کی مشکلات میں اضافہ

شائع 08 فروری 2020 02:31pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی دونوں کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ۔ حسن اور حسین نواز ۔ چوہدری شوگز ملز میں شیئرہولڈرز ہیں ۔

 دونوں کو ایون فیلڈ ریفرنس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کاحسن اورحسین نواز کو اشتہاری کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، کیونکہ متعددبارطلبی کے باوجود دونوں نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

حسن اورحسین نوازچوہدری شوگرملزمیں شیئرہولڈرتھے۔