Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی کی قیمتوں میں اضافہ ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تلاشی کا مطالبہ

شائع 08 فروری 2020 02:27pm

مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملز کی تلاشی کا مطالبہ کردیا ۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملز میں کتنی چینی ذخیرہ ہے ۔ وزیراعظم نے اب تک کچھ نہیں بتایا ۔ ان چینی چوراورمہنگائی مافیا کی سربراہی عمران خان کررہے ہیں ۔

انہوں کئی سوال بھی کرلیےاور پوچھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اورآٹا درآمد کیوں کیا؟ چینی چور، منافع خوراور ذخیرہ اندوز دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ  قوم کی جیب پرڈاکے کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے کیوں ڈررہے ہیں؟