Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف جنرل باجوہ کا این آر ٹی سی کا دورہ

شائع 24 جنوری 2020 02:20pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے الیکٹرانک وار فئیر اورگراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این آرٹی سی ہری پورکادورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو این آرٹی سی میں نجی اورسرکاری شعبے کیلئے تیارکئے جانے والے عالمی معیارکی انفارمیشن کمپیوٹرٹیکنالوجی اورالیکٹرانک آلات کی تیاری سمیت متعلقہ امور بارے آگاہ کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پرالیکٹرانک وارفیئراورگراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا بھی افتتاح کیا ۔

این آر ٹی سی مسلح افواج کیلئے الیکٹرانک وارفیئر آلات تیار کرتی ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تین سال میں این آر ٹی سی کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے این آرٹی سی کوجدت پسندی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔