Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

راوالپنڈی:بے نظیر بھٹو اسپتال میں خاتون نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا

شائع 23 جنوری 2020 06:16pm

Woman gives birth to baby in washroom of gynae OPD of govt hospital

راوالپنڈی :راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال میں حاملہ خاتون نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک بائیس سالہ خاتون کو جب بے نظیر بھٹو اسپتال ڈیلیوری کے منتقل کیا گیا تو اسپتال کے عملے کی جانب سے اس حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔

جس کے بعد  حالت بگڑنے پر وہ گائنی کے باتھ روم میں گئی تو وہاں پر اسنے بچے کو جنم دے دیا ۔

واقعے کے بعد اسپتال عملے نے ماں اور نومولود بچے کو وارڈ میں منتقل کردیا جہاں پر ان سے حلف نامہ لے لیا گیا کہ بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں ۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ان معاملات میں کسی بھی قسم کے تاخیر سے گریز کریں ۔