Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سی پیک سڑکیں تاحال گوادر بندرگاہ سے منسلک نہ ہوسکیں،اسد عمر

شائع 21 جنوری 2020 05:33pm
کاروبار

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بنائی جانے والی  سڑکیں ابھی تک گوادر بندرگاہ کے ساتھ منسلک نہیں ہوئیں ۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فروری میں آئی ایم ایف جائزہ اجلاس کے بعد ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا جائزہ لیںگے۔

 اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے سڑکوں سے گوادر کو جوڑنے پر کام کیا جا رہا ہے، گوادر میں انڈسٹری لگنے میں ٹائم لگے گا، اس سے پہلے گوادر گرڈ کو نیشنل گرڈ سے جوڑنا پڑے گی۔

اسد عمرنے کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ میں مداخلت سیاسی قیادت کی طرف سے نہیں، جوڈیشری کی طرف سے تھی ۔

 چئیرمین ایف بی آرنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت ناسازی کی وجہ سے چھٹی پرتھا، ابھی بھی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ درۤمدات میں کمی سے دو سو ارب روپے ٹیکس میں کمی ہوئی ۔ فروری میں آئی ایم ایف جائزہ اجلاس کے بعد ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا جائزہ لیںگے۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ چارسوچالیس اداروں میں سے اٹھانوے ادارے اب غیرفعال ہوچکے ہیں جنہیں ختم یا ضم کردیا جائے گا یا پھر ان کی نجکاری کردی جائیگی۔