بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق کے معاملے پر بالآخر خاموشی توڑدی
کراچی: پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری بالآخر اپنی طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی پر احسن خان کے شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کرنے والی اداکارہ سے کئی سوالات پوچھے گئے اور اسی دوران ان کی طلاق کا معاملہ بھی گفتگو کا حصہ بنا۔
احسن خان نے بشریٰ انصاری سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنی طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرنا چاہتیں یا آپ نے کسی کو بتایا نہیں اس بارے میں؟ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل اس بات کو بہت سال ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: اداکارہ بشریٰ انصاری کی ہدایتکار اقبال حسین سے دوسری شادی؟
انہوں نے متعدد سینئر اداکاروں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور جب کسی کے ساتھ کوئی بات ہوجاتی ہے تو یہ تمام لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کی ذاتی بات نہیں کرتی تھی مگر جمال شاہ اور فریال کی بہت اچھی جوڑی تھی اسی طرح طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی جوڑی بھی بہت خوبصورت تھی اور جب وہ الگ ہوئے تو لوگوں کے دل ٹوٹ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسائل ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں ہوتے ہیں اور اسی لئے مجھے لگا کہ ایسے ذاتی معاملے کو عوام سے شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ویڈیو دیکھئے۔
Comments are closed on this story.