Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی

شائع 14 جنوری 2020 02:42pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ہنڈریڈ انڈیکس مندی کے رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر گراوٹ کا شکار رہا جبکہ صرافہ بازار سونا 400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ کاروبار کا آغاز تیزی جبکہ اختتام مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ گیارہ پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد انڈیکس 43 ہزار 207 پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 85 پیسے پر مستحکم رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 155 روپے 10 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے پر فروخت ہوا۔

سونا فی تولہ 400 روپے کی کمی سے 89 ہزار200 روپے فی تولہ پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کی کمی سے 76 ہزار 474 روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 15 سو 46 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

-13 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 600 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 89 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 51 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔

-11 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 90 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 90 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 62 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔