Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے ٹیسٹ کو 4 روز تک محدود کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی

شائع 11 جنوری 2020 01:10pm

لاہور: پاکستان نے ٹیسٹ کو چار روز تک محدود کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کہتے ہیں ٹیموں میں منفی سوچ آئے گی، میچ بے نتیجہ رہیں گے اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر فرق پڑے گا۔

بولنگ کوچ وقار یونس کے مطابق ایسا کرنے سے ٹیسٹ کرکٹ کا معیار گرے گا۔

مصباح الحق نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار بھی بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، موجودہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیار سے بہتر ہے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، پاکستان میں سیزن سردیوں میں ہوتا، یہاں بارش یا دھند کے باعث میچ پانچ روز تک بھی ختم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے کھیل میں دلچپسی ختم ہوجائے گی، چار روزہ کرکٹ میں بولرز کے ان فٹ اور تھکنے کے امکانات بڑھنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے فٹنس کا معیار اپنے کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا۔