Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف قانون دان فخرالدین جی ابراہیم انتقال کرگئے

شائع 07 جنوری 2020 11:27am

کراچی: پاکستان کے معروف قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔

فخرالدین جی ابراہیم 91 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، وہ ملک کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

فخرالدین جی ابراہیم کون تھے؟

فخر الدین جی ابراہیم فخرو بھائی کے نام سے جانے جاتے تھے، نامور قانون دان اور گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج رہے، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے جبکہ اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

وہ 1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہے، 14 جولائی 2012 کوالیکشن کمیشن پاکستان کے سربراہ مقرر ہوئے اور پاکستان کے عام انتخابات 2013 ان ہی کی سربراہی میں ہوئے۔