بھارت: متنازعہ قانون،مسلمان مستقبل کیلئے فکر مند
بھارت میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں بھارتی سراپا احتجاج ہیں ۔ مختلف جامعات کے طلبہ نے شمعیں روشن کیں۔ جبکہ مسلمان اپنے مستقبل کیلئے فکرمند ہیں۔
بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، بھارتی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
اترپردیش، مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ، اور انڈیا گیٹ پر سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مختلف جامعات میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔
دوسری جانب مودی سرکارکے اقدامات کے باعث مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا خوف ستانے لگا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.