Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یاسر حسین نے شادی پر اقرا عزیز سے کتنا جہیز لیا؟

شائع 31 دسمبر 2019 04:59pm

گزشتہ دنوں اقرا عزیز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو انتہائی اہم پیغام دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھائیوں اور بہنوں، شادی اتنی مشکل چیز نہیں ہے جتنا ہم نے اسے بنادیا ہے۔ میں نے شادی گھر میں ہی کرنی تھی مگر چھوٹی جگہ کی وجہ سے گھر سے باہر منتقل کرنا پڑا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہم نے ایک دوسرے کے خاندانوں کو کوئی غیر ضروری تحائف نہیں دیئے، جہیز نہیں لیا، بَری نہیں بنی اور فضول زیورات پر پیسے خرچ نہیں کئے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'نکاح خواں کے 8 ہزار اور کھانا حسبِ استطاعت، شادی بس یہی ہے۔ اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں'۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچایا تھا۔

ImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImage