کلیوال زلمی لیگ کا سنسنی خیز اختتام، سپر اوور میں فیصلہ ہوا
پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا سنسنی خیز اختتام، کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر کلیوال زلمی لیگ 2019کا ٹائٹل جیت لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد اور کرکٹ کے فروغ پر جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر جیت لی۔ کنگز الیون سوات نے سپر اوور میں ملنے والا سترہ رنز کا ہدف تین گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مقررہ 6 اوور میں 84 ،84 رنز بنائے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش اور پشاور زلمی مینجر ارشد خان نے انعامات تقسیم کیے۔ ضیااللہ بنگش نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن ون سے ہی خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لیے متعدد پروگرام کیے ہے جس پر پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ لیگ سیزن فائیو کے مکمل انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں کرکٹ کافروغ تھا۔ اس لیگ سے جہاں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا۔
کلیوال زلمی لیگ کے مین راونڈ کے دوران پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے۔ زلمی چیلنجرز مردان کے عثمان کو بہترین باولر، کنگز الیون سوات کے محمد لقمان کو بہترین بلے باز جبکہ زلمی چیلنجرز مردان کے جابر خان کو بہترین آل راونڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Comments are closed on this story.