ایشیا الیون کی ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
کھیل میں ایک بار پھر سیاست، ایونٹ بنگلادیش کا لیکن فیصلے بھارت کے۔ شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر بنگلادیش میں ایشیا اور ورلڈ الیون 2 میچز کھیلیں گے۔
بھارت نے پھر خطے کا ٹھیکیدار بننے کی کوشش کی، ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر کھیلنے سے ہی انکار کردیا۔ مجبوراً بنگلادیش نے ایشین الیون میں ایک بھی پاکستانی کو شامل نہیں کیا اُلٹا 5 بھارتیوں کو چانس دینا پڑگیا۔
سوالات اُٹھے تو بھارتی بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری جائشن جارج کو وضاحت دینا پڑگئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے اچھے تعلقات نہیں۔ کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ معاملے پر بنگلادیشی بورڈ نے چپ سادھ رکھی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.