باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز: آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 257 رنز بنالئے
میلبرن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کینگروز نے 4 وکٹوں پر 257 رنز بنالئے، لبوشین اور اسٹیون اسمتھ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، پہلےدن 84 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 84 ہزار سے زائد تماشائیوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا، کیویز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری، ٹرینٹ بولٹ نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر جو برنز کو بولڈ کیا۔
BANG!!!
What a start for The Blackcaps!!! An absolute beauty from Trent Boult! #AUSvNZ pic.twitter.com/3r5v7RzCf2
— Cricket District (@cricketdistrict) December 25, 2019
ڈیوڈ وارنر 41 اور لبوشین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، دن کے اختتام پر میزبان ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 257 رنز رہا، اسٹیون سمتھ 77 اور ٹریوس ہیڈ 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
Doesn't matter how good your form is, you're not getting near that! #AUSvNZ live: https://t.co/Q5Lvt45rWO pic.twitter.com/UlByhiTXKy
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 25, 2019
نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed on this story.