احسان مانی کے بیان پر پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں لفظی جنگ شروع
پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے بیان کے بعد پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔
بی سی بی آئی کے خزانچی کہتے ہیں کہ جو شخص زیادہ تر لندن میں رہا ہو، اس کا بھارت میں سیکورٹی پر تبصرہ کرنا بنتا ہی نہیں ہے۔
احسان مانی نے بیان دیا تھا کہ 'پاکستان بھارت سے زیادہ محفوظ ہے' جس پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستانی اور بھارتی بورڈز آمنے سامنے آچکے ہیں۔
بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان مانی کا سکیورٹی پر تبصرہ کرنا بنتا نہیں۔ وہ پاکستان میں بہت کم قیام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال سمجھنے کیلئے احسان مانی پاکستان میں زیادہ قیام کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.