Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نسیم شاہ ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے

شائع 23 دسمبر 2019 02:56pm

کراچی: پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے۔

پاکستان کے نئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 بلے بازوں کو ٹھکانے لگاکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز 16 سال اور 311 دن کی عمر میں حاصل کیا، نسیم شاہ پریس کانفرنس کے دوران مرحومہ والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے کم عمر میں 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی اسپنر نسیم الغنی کے پاس ہے، انہوں نے 1958 میں 16 سال اور 303 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔