اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی؟
پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور معروف سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک منگنی کا کارڈ بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جس کے مطابق 22 دسمبر 2019 کو جبران اور منشا کی منگنی ہونی ہے۔
جی ہاں سوشل میڈیا پر منگنی کا یہ کارڈ وائرل ہورہا ہے اور یہی خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ جبران ناصر اور منشا پاشا کل یعنی 22 دسمبر کو منگنی کرلیں گے۔
یاد رہے کہ منشا پاشا کی شادی سنہ 2013 میں اسد فاروقی سے ہوئی تھی مگر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق کوئی خبر نہیں آئی تھی تاہم اب منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کا کارڈ منظرعام پر آنے سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔
منشا پاشا اور جبران ناصر اکثر ایک ساتھ دیکھے جاچکے ہیں اور گزشتہ برس دونوں کو معروف یوٹیوبر فائزہ سلیم کی شادی میں بھی ساتھ ہی دیکھا گیا تھا۔
دونوں کا ایک ساتھ کیا گیا رقص بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Comments are closed on this story.