امریکا کا پاکستان کیلئے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام بحال
واشنگٹن: امریکا نے دو سال بعد پاکستان کیلئے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام بحال کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق پروگرام کی بحالی کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
پروگرام میں پاکستان فوج کے افسران کی شمولیت کی بحالی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کا فروغ اور مشترکہ ترجیحات کو ایک موقع فراہم کرنا ہے۔
ترجمان محمکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایسی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس سے خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام میں شرکت کی بحالی کانگریس کی منظوری سے مشروط ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فوجی پروگرام میں شرکت کے لیے افسران کا انتخاب کرنا شروع کر دیا ہے۔
ترجمان محمکہ خارجہ کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذکرات کی راہ ہموار کرنے، خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
Comments are closed on this story.